banner image

Home ur Surah Luqman ayat 2 Translation Tafsir

لُقْمٰن

Luqman

HR Background

الٓمّٓ(1)تِلْكَ اٰیٰتُ الْكِتٰبِ الْحَكِیْمِ(2)هُدًى وَّ رَحْمَةً لِّلْمُحْسِنِیْنَ(3)

ترجمہ: کنزالایمان یہ حکمت والی کتاب کی آیتیں ہیں ۔ ہدایت اور رحمت ہیں نیکوں کے لیے۔ ترجمہ: کنزالعرفان الم۔ یہ حکمت والی کتاب کی آیتیں ہیں ۔ نیکوں کیلئے ہدایت اور رحمت ہیں ۔

تفسیر: ‎صراط الجنان

{الٓمّٓ} یہ حروفِ مُقَطَّعات میں سے ایک حرف ہے،ا س کی مراد اللہ تعالیٰ ہی بہتر جانتا ہے۔

{تِلْكَ اٰیٰتُ الْكِتٰبِ الْحَكِیْمِ: یہ حکمت والی کتاب کی آیتیں  ہیں ۔} اس آیت اور اس کے بعد والی آیت کا خلاصہ یہ ہے کہ اس سورت کی آیتیں  اس کتاب کی آیتیں  ہیں  جو حکمت والی ہے اور نیک اعمال کرنے والوں  کے لئے ہدایت اور رحمت ہیں ۔( جلالین، لقمان، تحت الآیۃ: ۲-۳، ص۳۴۵، روح البیان، لقمان، تحت الآیۃ: ۲-۳، ۷ / ۶۲-۶۳، ملتقطاً)

قرآنِ کریم کی شان:

            معلوم ہو اکہ قرآنِ مجید ایسی عظیم الشّان کتاب ہے کہ اس میں  فلاح و کامیابی حاصل کرنے کے تمام ترسامان موجود ہیں  اور نیک لوگ اس کا دامن مضبوطی سے تھام کر گمراہی اور عذاب سے بچ سکتے ہیں  ، نیزیہ کتاب حکمت کے انمول خزانوں  سے مالامال ہے۔لہٰذامومن کو اسی حکمت و دانش میں  مشغول ہونا چاہیے اوراسے چھوڑکرفضول قسم کے قصے کہانیوں  میں  لگے رہنامومن کی شان نہیں  ۔