banner image

Home ur Surah Luqman ayat 26 Translation Tafsir

لُقْمٰن

Luqman

HR Background

لِلّٰهِ مَا فِی السَّمٰوٰتِ وَ الْاَرْضِؕ-اِنَّ اللّٰهَ هُوَ الْغَنِیُّ الْحَمِیْدُ(26)

ترجمہ: کنزالایمان الله ہی کا ہے جو کچھ آسمانوں اور زمین میں ہے بیشک الله ہی بے نیاز ہے سب خوبیوں سراہا۔ ترجمہ: کنزالعرفان الله ہی کا ہے جو کچھ آسمانوں اور زمین میں ہے بیشک الله ہی بے نیاز، تعریف کے لائق ہے۔

تفسیر: ‎صراط الجنان

{لِلّٰهِ مَا فِی السَّمٰوٰتِ وَ الْاَرْضِ: اللہ ہی کا ہے جو کچھ آسمانوں  اور زمین میں  ہے۔} ارشاد فرمایا کہ جو کچھ آسمانوں  اور زمین میں  ہے سب اللہ تعالیٰ کے مملوک ، مخلوق اور بندے ہیں  اور جب اللہ تعالیٰ کی یہ شان ہے تو زمین و آسمان میں  اس کے سوا کوئی عبادت کا مستحق نہیں  ۔( جلالین، لقمان، تحت الآیۃ: ۲۶، ص۳۴۸)

{اِنَّ اللّٰهَ هُوَ الْغَنِیُّ الْحَمِیْدُ: بیشک اللہ ہی بے نیاز ہے، تعریف کے لائق ہے۔} یعنی آسمانوں  اور زمین کی پیدائش سے پہلے بھی اور بعد میں  بھی اللہ تعالیٰ ہی اپنی ذات اور صفات میں  بے نیاز ہے اور اس کے ساتھ کوئی دوسرا بے نیاز نہیں  بلکہ ساری کائنات اسی کی محتاج ہے اوراللہ تعالیٰ اپنی ذات اور صفات میں  تعریف کے لائق ہے اگرچہ کوئی بھی اس کی حمد نہ کرے۔( روح البیان، لقمان، تحت الآیۃ: ۲۶، ۷ / ۹۳)