banner image

Home ur Surah Maryam ayat 25 Translation Tafsir

مَرْيَم

Maryam

HR Background

وَ هُزِّیْۤ اِلَیْكِ بِجِذْعِ النَّخْلَةِ تُسٰقِطْ عَلَیْكِ رُطَبًا جَنِیًّا(25)

ترجمہ: کنزالایمان اور کھجور کی جڑ پکڑ کر اپنی طرف ہلا تجھ پر تازی پکی کھجوریں گریں گی۔ ترجمہ: کنزالعرفان اور کھجور کے تنے کو پکڑ کر اپنی طرف ہلاؤ، وہ تم پر عمدہ تازہ کھجوریں گرائے گا۔

تفسیر: ‎صراط الجنان

{وَ هُزِّیْۤ اِلَیْكِ بِجِذْعِ النَّخْلَةِ:اور کھجور کے تنے کو پکڑ کر اپنی طرف ہلاؤ۔} حضرت مریم!رَضِیَ  اللہ  تَعَالٰی  عَنْہا، سے کہا گیا کہ آپ جس سوکھے تنے کے نیچے بیٹھی ہیں  اسے اپنی طرف حرکت دیں  تو اس سے آپ پر عمدہ اور تازہ پکی ہوئی کھجوریں  گریں  گی ۔

            اس سے معلوم ہوا کہ حمل کی حالت میں  عورت کے لئے کجھور کھانا فائدہ مند ہے۔ کھجور میں  آئرن بہت ہوتا ہے جو بچے کی صحت و تندرستی میں  بہت معاون ہوتا ہے، البتہ اس حالت میں  کھجوریں  اپنی طبعی حالت کو پیشِ نظر رکھ کر ہی کم یا زیادہ کھائی جائیں ۔

حضرت مریم رَضِیَ  اللہ  تَعَالٰی  عَنْہا پر  اللہ تعالیٰ کی عنایت و کرم نوازی:

            اگر بنظر ِغائر دیکھا جائے تو حضرت عیسیٰ عَلَیْہِ  الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام کی  پیدائش کے وقت سے ہی اللّٰہ عَزَّوَجَلَّ نے حضرت مریم رَضِیَ اللہ  تَعَالٰی  عَنْہاکواپنی قدرتِ کاملہ کے کئی نظارے دکھا کر تسلی دی کہ دیکھوجوذات تیرے لئے خشک نہر سے پانی جاری کرسکتی ہے اور خشک درخت سے پکی ہوئی کھجوریں  ظاہر کرسکتی ہے وہ آئندہ بھی تمہیں  بے یارو مددگار نہیں  چھوڑے گی لہٰذا تم اپنے رب عَزَّوَجَلَّ کی کرامتوں  ،عنایتوں  ،شفقتوں  پر نظر کرو اور غم وپریشانی کا اِظہار مت کرو۔