banner image

Home   ur   Surah Maryam   ayat 36   Translation   Tafsir  

وَ اِنَّ اللّٰهَ رَبِّیْ وَ رَبُّكُمْ فَاعْبُدُوْهُؕ-هٰذَا صِرَاطٌ مُّسْتَقِیْمٌ(36)

ترجمہ: کنزالایمان   اور عیسیٰ نے کہا بیشک اللہ رب ہے میرا اور تمہارا تو اس کی بندگی کرو یہ راہ سیدھی ہے۔   ترجمہ: کنزالعرفان   اور عیسیٰ نے کہا بیشک اللہ میرا اور تمہارارب ہے تو اس کی عبادت کرو۔ یہ سیدھا راستہ ہے۔  

تفسیر: ‎صراط الجنان

وَ اِنَّ اللّٰهَ رَبِّیْ وَ رَبُّكُمْ اور بیشک    اللہ  میرا اور تمہارا رب ہے۔}  اس آیت میں   مذکور کلام حضرت عیسیٰ  عَلَیْہِ   الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام  کا ہے، چنانچہ آپ  عَلَیْہِ   الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام  نےفرمایا: بیشک  اللّٰہ عَزَّوَجَلَّ  میرا اور تمہارارب ہے، اس کے سوا اور کوئی رب نہیں ، تو تم صرف اسی کی عبادت کرو اور    اللہ  تعالیٰ کے جو اَحکامات میں   نے تم تک پہنچائے یہ ایسا سیدھا راستہ ہے جو جنت کی طرف لے کر جاتا ہے۔ خازن، مریم، تحت الآیۃ :  ۳۶ ،  ۳ / ۲۳۵