banner image

Home ur Surah Maryam ayat 57 Translation Tafsir

مَرْيَم

Maryam

HR Background

وَّ رَفَعْنٰهُ مَكَانًا عَلِیًّا(57)

ترجمہ: کنزالایمان اور ہم نے اسے بلند مکان پر اٹھالیا۔ ترجمہ: کنزالعرفان اور ہم نے اسے ایک بلند مکان پر اٹھالیا۔

تفسیر: ‎صراط الجنان

{وَ رَفَعْنٰهُ مَكَانًا عَلِیًّا:اور ہم نے اسے ایک بلند مکان پر اٹھالیا۔} حضرت ادریس عَلَیْہِ  الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام کو بلندمکان پر اٹھالینے کے بارے میں  ایک قول یہ ہے کہ ا س سے آپ عَلَیْہِ  الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام کے مرتبے کی بلندی مراد ہے اور ایک قول یہ ہے کہ آپ عَلَیْہِ  الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام کوآسمان پر اٹھالیا گیا ہے اور زیادہ صحیح یہی قول ہے کہ آپ عَلَیْہِ  الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام کو آسمان پر اٹھالیا گیا ہے۔(خازن، مریم، تحت الآیۃ: ۵۷، ۳ / ۲۳۸)