banner image

Home ur Surah Maryam ayat 63 Translation Tafsir

مَرْيَم

Maryam

HR Background

تِلْكَ الْجَنَّةُ الَّتِیْ نُوْرِثُ مِنْ عِبَادِنَا مَنْ كَانَ تَقِیًّا(63)

ترجمہ: کنزالایمان یہ وہ باغ ہے جس کا وارث ہم اپنے بندوں میں سے اسے کریں گے جو پرہیزگار ہے۔ ترجمہ: کنزالعرفان یہ وہ باغ ہے جس کا وارث ہم اپنے بندوں میں سے اسے کریں گے جو پرہیزگار ہو۔

تفسیر: ‎صراط الجنان

{تِلْكَ الْجَنَّةُ:یہ وہ باغ ہے۔} یعنی جس جنت کے اوصاف بیان ہوئے یہ وہ باغ ہے جوہم اپنے ان بندوں  کو عطا کریں  گے جو پرہیزگار ہو۔ اس آیت کی تفسیر میں ایک قول یہ بھی ہے کہ ہم نے جنت میں  کفار کے ایمان لانے کی صورت میں  ان کے لئے جو مکانات تیار کئے ہیں  ان کا وارث ہم اپنے پرہیزگار بندوں  کو کریں  گے۔( روح البیان، مریم، تحت الآیۃ: ۶۳، ۵ / ۳۴۶، خازن، مریم، تحت الآیۃ: ۶۳، ۳ / ۲۴۰، ملتقطاً) یاد رہے کہ جنت متقی اور پرہیز گار مسلمان کو ملے گی اور گناہگار مسلمانوں  کوبھی جو جنت ملے گی وہ ان کے گناہوں  کی معافی یا خاتمے کے بعد ہی ملے گی یعنی جنت میں  داخل ہوتے وقت وہ بھی گناہوں  سے پاک ہوچکے ہوں  گے۔