banner image

Home ur Surah Maryam ayat 9 Translation Tafsir

مَرْيَم

Maryam

HR Background

قَالَ كَذٰلِكَۚ-قَالَ رَبُّكَ هُوَ عَلَیَّ هَیِّنٌ وَّ قَدْ خَلَقْتُكَ مِنْ قَبْلُ وَ لَمْ تَكُ شَیْــٴًـا(9)

ترجمہ: کنزالایمان فرمایا ایسا ہی ہے تیرے رب نے فرمایا وہ مجھے آسان ہے اور میں نے تو اس سے پہلے تجھے اس وقت بنایا جب تو کچھ بھی نہ تھا ۔ ترجمہ: کنزالعرفان فرمایا: ایسا ہی ہے ۔تیرے رب نے فرمایا ہے کہ یہ میرے اوپر بہت آسان ہے اور میں نے تو اس سے پہلے تجھے پیدا کیا حالانکہ تم کچھ بھی نہ تھے۔

تفسیر: ‎صراط الجنان

{قَالَ كَذٰلِكَ: فرمایا ایسا ہی ہے۔} حضرت زکریاعَلَیْہِ  الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام کی عرض کے جواب میں  یہاں  فرمایا گیا کہ بیٹا اسی حالت میں  دیا جائے گا اور یہ میرے اوپر بہت آسان ہے کہ میں  بڑھاپے کے عوارض دور کر کے آپ میں  جوانوں  کی سی قوت و توانائی پیدا کردوں  اور آپ کی بیوی کے مرض کو دور کر کے انہیں  صحت عطا کر دوں  کیونکہ  اللہ تعالیٰ نے حضرت یحیٰ عَلَیْہِ  الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام سے پہلے آپ کو اس وقت پیدا کر دیا جب آپ کچھ بھی نہ تھے تو جو رب تعالیٰ معدوم کو موجود کرنے پر قادر ہے وہ بڑھاپے میں  اولاد عطا فرمانے پر بھی یقینا قادر ہے ۔