banner image

Home ur Surah Qaf ayat 18 Translation Tafsir

مَا یَلْفِظُ مِنْ قَوْلٍ اِلَّا لَدَیْهِ رَقِیْبٌ عَتِیْدٌ(18)

ترجمہ: کنزالایمان کوئی بات وہ زبان سے نہیں نکالتا کہ اس کے پاس ایک محافظ تیار نہ بیٹھا ہو۔ ترجمہ: کنزالعرفان وہ زبان سے کوئی بات نہیں نکالتامگر یہ کہ ایک محافظ فرشتہ اس کے پاس تیار بیٹھاہوتا ہے۔

تفسیر: ‎صراط الجنان

{مَا یَلْفِظُ مِنْ قَوْلٍ: جو بات وہ زبان سے نکالتا ہے۔} یعنی بندہ جو بات زبان سے نکالتا ہے اسے لکھنے کیلئے ایک محافظ فرشتہ اس کے پاس تیار ہوتا ہے خواہ وہ بندہ کہیں  بھی ہو۔

اعمال لکھنے والے فرشتوں  سے متعلق3اَہم باتیں :

            یہاں  اعمال لکھنے والے فرشتوں  سے متعلق تین باتیں  ملاحظہ ہوں ،

(1)… قضائے حاجت اور جماع کے وقت فرشتے آدمی کے پاس سے ہٹ جاتے ہیں  ۔

(2)… ان دونوں  حالتوں میں  آدمی کو بات کرنا جائز نہیں  تاکہ اسے لکھنے کے لئے فرشتوں  کو اس حالت میں  اس سے قریب ہونے کی تکلیف نہ ہو۔

(3)… یہ فرشتے آدمی کی ہر بات حتّٰی کہ بیماری کی حالت میں  کراہنا تک لکھتے ہیں اور یہ بھی کہا گیا ہے کہ صرف وہی چیزیں  لکھتے ہیں  جن میں  اجرو ثواب یا گرفت و عذاب ہو۔