Home ≫ ur ≫ Surah Qaf ≫ ayat 26 ≫ Translation ≫ Tafsir
وَ قَالَ قَرِیْنُهٗ هٰذَا مَا لَدَیَّ عَتِیْدٌﭤ(23)اَلْقِیَا فِیْ جَهَنَّمَ كُلَّ كَفَّارٍ عَنِیْدٍ(24)مَّنَّاعٍ لِّلْخَیْرِ مُعْتَدٍ مُّرِیْبِﹰ(25)الَّذِیْ جَعَلَ مَعَ اللّٰهِ اِلٰهًا اٰخَرَ فَاَلْقِیٰهُ فِی الْعَذَابِ الشَّدِیْدِ(26)
تفسیر: صراط الجنان
{وَ قَالَ قَرِیْنُهٗ: اور اس کاساتھی فرشتہ کہے گا۔} اس آیت اور ا س کے بعد والی تین آیات کا خلاصہ یہ ہے کہ
کافر کا ساتھی فرشتہ جو اس کے اعمال لکھنے والا اور اس پر گواہی دینے والا ہے، کہے
گا:یہ اس کا اعمال نامہ ہے جو میرے پاس تیار موجود ہے۔ (اس اعمال نامے کے مطابق) اللہ تعالیٰ دو فرشتوں کوحکم فرمائے گا:تم دونوں ہر
اس شخص کو جہنم میں ڈال دوجو بڑا ناشکرا، ہٹ دھرم، بھلائی سے بہت روکنے
والا، حد سے بڑھنے والا اور دین میں شک کرنے والاہے اور جس نے اللہ تعالیٰ کے ساتھ کوئی اور معبود ٹھہرایا،تو تم دونوں اسے سخت
عذاب میں ڈال دو۔( خازن، ق، تحت الآیۃ: ۲۳-۲۶، ۴ / ۱۷۷، مدارک، ق، تحت الآیۃ: ۲۳-۲۶، ص۱۱۶۲، ملتقطاً)