Home ≫ ur ≫ Surah Saba ≫ ayat 21 ≫ Translation ≫ Tafsir
وَ مَا كَانَ لَهٗ عَلَیْهِمْ مِّنْ سُلْطٰنٍ اِلَّا لِنَعْلَمَ مَنْ یُّؤْمِنُ بِالْاٰخِرَةِ مِمَّنْ هُوَ مِنْهَا فِیْ شَكٍّؕ-وَ رَبُّكَ عَلٰى كُلِّ شَیْءٍ حَفِیْظٌ(21)
تفسیر: صراط الجنان
{وَ مَا كَانَ لَهٗ عَلَیْهِمْ مِّنْ سُلْطٰنٍ: اور شیطان کا ان پر کچھ قابو نہ تھا۔} یعنی جن کے حق میں شیطان کا گمان پورا ہوا ان پر شیطان کو کچھ زبردستی نہ تھی مگر ہم نے اس لیے شیطان کو ان پر مُسَلَّط کیا تاکہ ہم آخرت پر ایمان لانے والوں کو ان لوگوں سے ممتاز کر دیں جو اس کے بارے میں شک کرنے والے ہیں اور اے حبیب! صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ، آپ کا رب عَزَّوَجَلَّ ہر چیز پر نگہبان ہے۔(تفسیر طبری، سبأ، تحت الآیۃ: ۲۱، ۱۰ / ۳۷۰، ابو سعود، سبأ، تحت الآیۃ: ۲۱، ۴ / ۳۴۹، ملتقطاً)