banner image

Home ur Surah Saba ayat 51 Translation Tafsir

سَبَا

Surah Saba

HR Background

وَ لَوْ تَرٰۤى اِذْ فَزِعُوْا فَلَا فَوْتَ وَ اُخِذُوْا مِنْ مَّكَانٍ قَرِیْبٍ(51)

ترجمہ: کنزالایمان اور کسی طرح تو دیکھے جب وہ گھبراہٹ میں ڈالے جائیں گے پھر بچ کر نہ نکل سکیں گے اور ایک قریب جگہ سے پکڑ لیے جائیں گے۔ ترجمہ: کنزالعرفان اورکسی طرح تم دیکھتے جب وہ گھبرائے ہوئے ہوں گے پھر بچ کر نکلناممکن نہ ہوگااور ایک قریب کی جگہ سے انہیں پکڑ لیا جائے گا۔

تفسیر: ‎صراط الجنان

{وَ لَوْ تَرٰۤى اِذْ فَزِعُوْا: اور اگرتم دیکھتے جب وہ گھبرائے ہوئے ہوں  گے۔} اس آیت کا خلاصہ یہ ہے کہ اگر آپ اس وقت کفار کو دیکھتے تو بڑا ہَولْناک منظر دیکھتے جب وہ موت کے وقت یا قبر سے اُٹھنے کے وقت یا بدر کے دن گھبرائے ہوئے ہوں  گے،پھر ان کے لئے اللہ تعالیٰ کے عذاب سے بچ کر نکلنا ممکن نہ ہو گا اور نہ ہی وہ کسی جگہ بھاگ کر یا پناہ لے کر اس سے نجات حاصل کر سکیں  گے اور وہ جہاں  بھی ہوں  گے انہیں  ایک قریب کی جگہ سے پکڑ لیا جائے گا کیونکہ وہ کہیں  بھی ہوں اللہ تعالیٰ کی پکڑ سے دور نہیں  ہوسکتے ،اس وقت وہ حق کی معرفت کے لئے مجبورہوں  گے۔(روح البیان، سبأ، تحت الآیۃ: ۵۱، ۷ / ۳۰۹، جمل، سبأ، تحت الآیۃ: ۵۱، ۶ / ۲۴۰، قرطبی، سبأ، تحت الآیۃ: ۵۱، ۷ / ۲۲۹، الجزء الرابع عشر، ملتقطاً)