banner image

Home ur Surah Taha ayat 122 Translation Tafsir

ثُمَّ اجْتَبٰهُ رَبُّهٗ فَتَابَ عَلَیْهِ وَ هَدٰى(122)

ترجمہ: کنزالایمان پھر اسے اس کے رب نے چن لیا تو اس پر اپنی رحمت سے رجوع فرمائی اور اپنے قربِ خاص کی راہ دکھائی۔ ترجمہ: کنزالعرفان پھر اس کے رب نے اسے چن لیا تو اس پر اپنی رحمت سے رجوع فرمایا اور خصوصی قرب کا راستہ دکھایا۔

تفسیر: ‎صراط الجنان

{ثُمَّ اجْتَبٰهُ رَبُّهٗ:پھر اس کے رب نے اسے چن لیا۔} زمین پر تشریف آوری کے بعد حضرت آدم عَلَیْہِ  الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام   اللہ تعالیٰ کی توفیق سے توبہ و اِستغفار میں  مشغول ہوئے اور جب انہوں  نے  اللہ تعالیٰ کی بارگاہ میں  سرکار دو عالم صَلَّی اللہ  تَعَالٰی  عَلَیْہِ  وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کے وسیلہ سے دعا کی تو  اللہ تعالیٰ نے ان کی توبہ قبول فرما کران پر اپنی رحمت سے رجوع فرمایا اور انہیں  اپنے خاص قرب کاراستہ دکھایا۔