banner image

Home ur Surah Taha ayat 128 Translation Tafsir

اَفَلَمْ یَهْدِ لَهُمْ كَمْ اَهْلَكْنَا قَبْلَهُمْ مِّنَ الْقُرُوْنِ یَمْشُوْنَ فِیْ مَسٰكِنِهِمْؕ-اِنَّ فِیْ ذٰلِكَ لَاٰیٰتٍ لِّاُولِی النُّهٰى(128)

ترجمہ: کنزالایمان تو کیا انہیں اس سے راہ نہ ملی کہ ہم نے ان سے پہلے کتنی سنگتیں ہلاک کردیں کہ یہ ان کے بسنے کی جگہ چلتے پھرتے ہیں بیشک اس میں نشانیاں ہیں عقل والوں کو۔ ترجمہ: کنزالعرفان تو کیا انہیں اس بات نے ہدایت نہ دی کہ ہم نے ان سے پہلے کتنی قومیں ہلاک کردیں جن کی رہائش کی جگہوں میں یہ چلتے پھرتے ہیں بیشک اس میں عقل والوں کیلئے نشانیاں ہیں ۔

تفسیر: ‎صراط الجنان

{اَفَلَمْ یَهْدِ لَهُمْ:تو کیا انہیں  اس بات نے ہدایت نہ دی۔} ارشاد فرمایا کہ کیا کفارِقریش کو اس بات نے ہدایت نہ دی کہ ہم نے ان سے پہلے رسولوں  کو نہ ماننے والی کتنی قومیں  ہلاک کردیں  جن کی رہائش کی جگہوں  میں  یہ لوگ چلتے پھرتے ہیں  اور اپنے سفروں  میں  ان کے علاقوں  سے گزرتے اور ان کی ہلاکت کے نشان دیکھتے ہیں ۔بیشک سابقہ قوموں  کو عذاب کے ذریعے ہلاک کر دینے میں  ان عقل والوں  کیلئے نشانیاں  ہیں  جو عبرت حاصل کریں  اور یہ سمجھ سکیں  کہ انبیاءِ کرام عَلَیْہِمُ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام کی تکذیب اور ان کی مخالفت کا انجام برا ہے۔( خازن، طہ، تحت الآیۃ: ۱۲۸، ۳ / ۲۶۹، مدارک، طہ، تحت الآیۃ: ۱۲۸، ص۷۰۶، ملتقطاً)