banner image

Home ur Surah Taha ayat 16 Translation Tafsir

فَلَا یَصُدَّنَّكَ عَنْهَا مَنْ لَّا یُؤْمِنُ بِهَا وَ اتَّبَعَ هَوٰىهُ فَتَرْدٰى(16)

ترجمہ: کنزالایمان تو ہرگز تجھے اس کے ماننے سے وہ باز نہ رکھے جو اس پر ایمان نہیں لاتا اور اپنی خواہش کے پیچھے چلا پھر تو ہلاک ہوجائے۔ ترجمہ: کنزالعرفان تو قیامت پر ایمان نہ لانے والا اور اپنی خواہش کی پیروی کرنے والا ہرگز تجھے اس کے ماننے سے باز نہ رکھے ورنہ تو ہلاک ہوجائے گا۔

تفسیر: ‎صراط الجنان

{فَلَا یَصُدَّنَّكَ عَنْهَا مَنْ لَّا یُؤْمِنُ بِهَا:تو قیامت پر ایمان نہ لانے والا ہرگز تجھے اس کے ماننے سے باز نہ رکھے ۔} یہاں  آیت میں  خطاب بظاہر حضرت موسیٰ عَلَیْہِ  الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام سے ہے اور اس سے مراد آپ عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام کی اُمت ہے۔ چنانچہ گویا  کہ ارشاد فرمایا :اے میرے کلیم موسیٰ عَلَیْہِ  الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام کے امتی! قیامت پر ایمان نہ لانے والا اور  اللہ تعالیٰ کے حکم کے مقابلے میں  اپنی خواہش کی پیروی کرنے والا ہرگز تجھے قیامت کو ماننے سے باز نہ رکھے ورنہ تو ہلاک ہوجائے گا۔( مدارک، طہ، تحت الآیۃ: ۱۶، ص۶۸۸)