banner image

Home ur Surah Taha ayat 24 Translation Tafsir

اِذْهَبْ اِلٰى فِرْعَوْنَ اِنَّهٗ طَغٰى(24)

ترجمہ: کنزالایمان فرعون کے پاس جا اس نے سر اٹھایا۔ ترجمہ: کنزالعرفان فرعون کے پاس جاؤ، بیشک وہ سرکش ہوگیا ہے۔

تفسیر: ‎صراط الجنان

{اِذْهَبْ اِلٰى فِرْعَوْنَ:فرعون کے پاس جاؤ۔} ارشاد فرمایا کہ اے موسیٰ! عَلَیْہِ  الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام، تم ہمارے رسول ہو کر فرعون کے پاس جاؤ، بیشک وہ سرکش ہوگیا ہے اور کفر میں  حد سے گزر گیا اور خدائی کا دعویٰ کرنے لگا ہے۔ حقیقت میں  تو حضرت موسیٰ عَلَیْہِ  الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام کو فرعون اور اس کے تمام ماننے والوں  کی طرف بھیجا گیا تھاالبتہ فرعون کوخاص طور پر ذکر کرنے کی وجہ یہ ہے کہ اس نے خدا ہونے کادعویٰ کیا تھا اور کفر میں  حد سے گزر گیا تھا۔( جلالین، طہ، تحت الآیۃ: ۲۴، ص۲۶۲، خازن، طہ، تحت الآیۃ: ۲۴، ۳ / ۲۵۲، ملتقطاً)