Home ≫ ur ≫ Surah Yasin ≫ ayat 74 ≫ Translation ≫ Tafsir
وَ اتَّخَذُوْا مِنْ دُوْنِ اللّٰهِ اٰلِهَةً لَّعَلَّهُمْ یُنْصَرُوْنَﭤ(74)
تفسیر: صراط الجنان
{وَ اتَّخَذُوْا مِنْ دُوْنِ اللّٰهِ اٰلِهَةً: اور انہوں نے اللہ کے سوا اور معبود بنالئے۔} یہاں سے کفارِ مکہ کی گمراہی میں زیادتی اور انتہاء بیان کی جارہی ہے کہ ان پر تو یہ لازم تھا کہ وہ صرف اللہ تعالیٰ کی عبادت کر کے ا س کی نعمتوں کا شکر ادا کرتے لیکن انہوں نے اللہ تعالیٰ کی عبادت کرنے کی بجائے نفع یا نقصان پہنچانے سے عاجزبتوں کو پوجنا شروع کر دیا اور ان سے یہ توقُّع رکھنے لگ گئے کہ شاید ان کی مدد ہوجائے اور یہ بت مصیبت کے وقت ان کے کام آئیں اور عذاب سے بچائیں اور ایسا ہونا ممکن نہیں ۔( تفسیرکبیر، یس، تحت الآیۃ: ۷۴، ۹ / ۳۰۶)