banner image

Home ur Surah Yasin ayat 75 Translation Tafsir

لَا یَسْتَطِیْعُوْنَ نَصْرَهُمْۙ-وَ هُمْ لَهُمْ جُنْدٌ مُّحْضَرُوْنَ(75)

ترجمہ: کنزالایمان وہ ان کی مدد نہیں کرسکتے اور وہ ان کے لشکر سب گرفتار حاضر آئیں گے۔ ترجمہ: کنزالعرفان وہ معبوداِن کی مدد نہیں کرسکتے اور وہ لوگ خودان معبودوں کیلئے حاضر ِ خدمت لشکربنے ہوئے ہیں ۔

تفسیر: ‎صراط الجنان

{لَا یَسْتَطِیْعُوْنَ نَصْرَهُمْ: وہ معبودان کی مدد نہیں  کرسکتے۔} یعنی مشرکوں  کا اپنے معبودوں  سے مدد کی توقع رکھنا بیکار ہے، ان کے معبود ان کی مدد کر سکتے ہیں  اور نہ ہی ان سے عذاب دور کر سکتے ہیں  کیونکہ وہ جَماد ،بے جان بے قدرت اور بے شعور ہیں  اور الٹا معاملہ یہ ہے کہ یہ بت پرست خود اپنے معبودوں  کی حفاظت کیلئے ان کے لشکر بنے ہوئے ہیں جو بتوں  کی خدمت کے لئے موجود رہتے ہیں ۔ دوسرا معنی یہ کیا گیا ہے کہ آخرت میں کافروں  کے ساتھ ان کے بت بھی گرفتار کرکے حاضر کئے جائیں  گے اور سب جہنم میں  داخل ہوں  گے، بت بھی اور ان کے پجاری بھی۔ یاد رہے کہ بتوں  کا جہنم میں  داخلہ اپنے پجاریوں  کو عذاب دینے کے لئے ہو گا اور پجاریوں  کا داخلہ عذاب پانے کے لئے ہو گا۔