Home ≫ ur ≫ Surah Yasin ≫ ayat 76 ≫ Translation ≫ Tafsir
فَلَا یَحْزُنْكَ قَوْلُهُمْۘ-اِنَّا نَعْلَمُ مَا یُسِرُّوْنَ وَ مَا یُعْلِنُوْنَ(76)
تفسیر: صراط الجنان
{فَلَا یَحْزُنْكَ قَوْلُهُمْ: تو ان کی بات تمہیں غمگین نہ کرے۔} اس آیت میں اللہ تعالیٰ اپنے حبیب صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کو تسلی دیتے ہوئے ارشاد فرماتا ہے کہ اے پیارے حبیب! صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ، جب یہ کفار ایسے واضح اور کھلے ہوئے اُمور میں بھی مخالفت ہی کرتے ہیں تو آپ کفار کی تکذیب و انکار سے، ان کی ایذاؤں اور جفا کاریوں سے غمگین نہ ہوں، بیشک ہم جانتے ہیں جو وہ چھپاتے اور ظاہر کرتے ہیں ہم انہیں ان کے کردار کی سزا دیں گے۔( مدارک، یس، تحت الآیۃ: ۷۶، ص۹۹۴، جلالین، یس، تحت الآیۃ: ۷۶، ص۳۷۲، ملتقطاً)