banner image

Home ur Surah Yasin ayat 82 Translation Tafsir

اِنَّمَاۤ اَمْرُهٗۤ اِذَاۤ اَرَادَ شَیْــٴًـا اَنْ یَّقُوْلَ لَهٗ كُنْ فَیَكُوْنُ(82)

ترجمہ: کنزالایمان اس کا کام تو یہی ہے کہ جب کسی چیز کو چاہے تو اس سے فرمائے ہو جا وہ فوراً ہوجاتی ہے۔ ترجمہ: کنزالعرفان اس کا کام تو یہی ہے کہ جب کسی چیز کا ارادہ فرماتا ہے تو اس سے فرماتا ہے ، ’’ ہو جا‘‘ تو وہ ہوجاتی ہے۔

تفسیر: ‎صراط الجنان

{اِنَّمَاۤ اَمْرُهٗ: اس کا کام تو یہی ہے۔} یعنی اللہ تعالیٰ کی شان تویہ ہے کہ وہ جب کسی چیز کو پیدا کرنے کا ارادہ فرماتا ہے تو اس سے فرماتا ہے ، ’’ ہو جا‘‘ تو وہ ہوجاتی ہے یعنی مخلوقات کا وجود اس کے حکم کے تابع ہے اور جب خدا کسی چیز کو وجود میں  آنے کاحکم فرماتا ہے تو اسے لوگوں  کی طرح مختلف اَشیاء کی حاجت نہیں  ہوتی بلکہ خدا کے حکم پر ہر چیز امر ِالٰہی کے مطابق وجود میں  آجاتی ہے ۔