banner image

Home ≫ ur ≫ Surah Yasin ≫ ayat 83 ≫ Translation ≫ Tafsir

فَسُبْحٰنَ الَّذِیْ بِیَدِهٖ مَلَكُوْتُ كُلِّ شَیْءٍ وَّ اِلَیْهِ تُرْجَعُوْنَ(83)

ترجمہ: کنزالایمان تو پاکی ہے اسے جس کے ہاتھ ہر چیز کا قبضہ ہے اور اسی کی طرف پھیرے جاؤ گے۔ ترجمہ: کنزالعرفان تو پاک ہے وہ جس کے ہاتھ میں ہر چیز کا قبضہ ہے اور اسی کی طرف تم پھیرے جاؤ گے۔

تفسیر: ‎صراط الجنان

{فَسُبْحٰنَ الَّذِیْ بِیَدِهٖ مَلَكُوْتُ كُلِّ شَیْءٍ: تو پاک ہے وہ جس کے ہاتھ میں  ہر چیز کا قبضہ ہے۔} یعنی بیان کردہ سب چیزوں  سے ثابت ہو گیا کہ مشرکین جو کہتے ہیں  اس سے وہ رب تعالیٰ پاک ہے جس کے دست ِقدرت میں  ہر چیز کا قبضہ ہے اور وہ ہر چیز کا مالک ہے اور مرنے کے بعد اسی کی طرف تم آخرت میں  پھیرے جاؤ گے کیونکہ اس کے علاوہ اور کوئی علَی الاِطْلاق مالک نہیں  ہے۔( مدارک، یس، تحت الآیۃ: ۸۳، ص۹۹۶، روح البیان، یس، تحت الآیۃ: ۸۳، ۷ / ۴۴۲، ملتقطاً)