banner image

Home ur Surah Yunus ayat 75 Translation Tafsir

يُوْنُس

Yunus

HR Background

ثُمَّ بَعَثْنَا مِنْۢ بَعْدِهِمْ مُّوْسٰى وَ هٰرُوْنَ اِلٰى فِرْعَوْنَ وَ مَلَاۡىٕهٖ بِاٰیٰتِنَا فَاسْتَكْبَرُوْا وَ كَانُوْا قَوْمًا مُّجْرِمِیْنَ(75)

ترجمہ: کنزالایمان پھر ان کے بعد ہم نے موسیٰ اور ہارون کو فرعون اور اس کے درباریوں کی طرف اپنی نشانیاں لے کر بھیجا تو انہوں نے تکبر کیا اور وہ مجرم لوگ تھے۔ ترجمہ: کنزالعرفان پھر ان کے بعد ہم نے موسیٰ اور ہارون کو فرعون اور اس کے درباریوں کی طرف اپنی نشانیاں دے کر بھیجا تو انہوں نے تکبر کیا اور وہ مجرم لوگ تھے۔

تفسیر: ‎صراط الجنان

{ثُمَّ بَعَثْنَا مِنْۢ بَعْدِهِمْ مُّوْسٰى وَ هٰرُوْنَ:پھر ان کے بعد ہم نے موسیٰ اور ہارون کو بھیجا۔} یہاں دیگر انبیاءِ کرام ، حضرت موسیٰ اور حضرت ہارون عَلَیْہِمُ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام کے واقعات بیان کرنے سے مقصود نبی اکرم صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کو تسلی دینا ہے۔ (صاوی، یونس، تحت الآیۃ: ۷۵، ۳ / ۸۸۶)

          نوٹ: ان آیات میں مذکور واقعہ اور دیگر واقعات سورۂ اَعراف آیت103تا 156 میں گزر چکے ہیں۔