banner image

Home ur Surah Ad Dukhan ayat 16 Translation Tafsir

اَلدُّخَان

Ad Dukhan

HR Background

یَوْمَ نَبْطِشُ الْبَطْشَةَ الْكُبْرٰىۚ-اِنَّا مُنْتَقِمُوْنَ(16)

ترجمہ: کنزالایمان جس دن ہم سب سے بڑی پکڑ پکڑیں گے بیشک ہم بدلہ لینے والے ہیں ۔ ترجمہ: کنزالعرفان اس دن کو یاد کروجب ہم سب سے بڑی پکڑ پکڑیں گے۔بیشک ہم بدلہ لینے والے ہیں ۔

تفسیر: ‎صراط الجنان

{یَوْمَ نَبْطِشُ الْبَطْشَةَ الْكُبْرٰى: اس دن کو یاد کروجب ہم سب سے بڑی پکڑ پکڑیں  گے۔} یعنی اے مشرکو!اگر میں تم پر نازل ہونے والا وہ عذاب دور کر دوں جس نے تمہیں بے حال کر دیا ہے،اس کے بعد پھر تم کفر کی طرف لوٹ جاؤ اور اپنے رب سے کیا ہوا عہد توڑ دو تو میں تم سے اس دن بدلہ لوں گا جب تمہیں بڑی پکڑ کے ساتھ پکڑوں گا۔ اس دن سے مراد قیامت کا دن ہے یا غزوۂ بدر کا دن مراد ہے۔(تفسیرطبری، الدخان، تحت الآیۃ: ۱۶، ۱۱ / ۲۳۰، مدارک، الدخان، تحت الآیۃ: ۱۶، ص۱۱۱۱، ملتقطاً)