Home ≫ ur ≫ Surah Ad Dukhan ≫ Translation
بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ
اللہ کے نام سے شروع جو بہت مہربان رحمت والا۔
اللہ کے نام سے شروع جو نہایت مہربان ، رحمت والاہے ۔
حٰمٓ(1)
وَ الْكِتٰبِ الْمُبِیْنِ(2)
قسم اس روشن کتاب کی ۔
اس روشن کتاب کی قسم۔
اِنَّاۤ اَنْزَلْنٰهُ فِیْ لَیْلَةٍ مُّبٰرَكَةٍ اِنَّا كُنَّا مُنْذِرِیْنَ(3)
بیشک ہم نے اُسے برکت والی رات میں اُتارا بیشک ہم ڈر سنانے والے ہیں ۔
بیشک ہم نے اسے برکت والی رات میں اتارا،بیشک ہم ڈر سنانے والے ہیں ۔
فِیْهَا یُفْرَقُ كُلُّ اَمْرٍ حَكِیْمٍ(4)
اس میں بانٹ دیا جاتا ہے ہر حکمت والا کام۔
اس رات میں ہر حکمت والا کام بانٹ دیا جاتا ہے۔
اَمْرًا مِّنْ عِنْدِنَاؕ-اِنَّا كُنَّا مُرْسِلِیْنَ(5)
ہمارے پاس کے حکم سے بیشک ہم بھیجنے والے ہیں ۔
ہمارے پاس کے حکم سے ،بیشک ہم ہی بھیجنے والے ہیں ۔
رَحْمَةً مِّنْ رَّبِّكَؕ-اِنَّهٗ هُوَ السَّمِیْعُ الْعَلِیْمُ(6)
تمہارے رب کی طرف سے رحمت بیشک وہی سنتاجانتاہے۔
تمہارے رب کی طرف سے رحمت ہے، بیشک وہی سننے والا، جاننے والا ہے۔
رَبِّ السَّمٰوٰتِ وَ الْاَرْضِ وَ مَا بَیْنَهُمَاۘ-اِنْ كُنْتُمْ مُّوْقِنِیْنَ(7)
وہ جو رب ہے آسمانوں اور زمین کا اور جو کچھ ان کے درمیان ہے اگر تمہیں یقین ہو۔
وہ جو رب ہے آسمانوں اور زمین اور جو کچھ ان کے درمیان ہے سب کا،اگر تم یقین رکھنے والے ہو۔
لَاۤ اِلٰهَ اِلَّا هُوَ یُحْیٖ وَ یُمِیْتُؕ-رَبُّكُمْ وَ رَبُّ اٰبَآىٕكُمُ الْاَوَّلِیْنَ(8)
اس کے سوا کسی کی بندگی نہیں وہ جِلائے اور مارے تمہارا رب اور تمہارے اگلے باپ دادا کا رب۔
اس کے سوا کوئی معبود نہیں ، وہ زندگی دیتا ہے اور موت دیتا ہے ،وہ تمہارا رب اور تمہارے اگلے باپ دادا کا رب ہے۔
بَلْ هُمْ فِیْ شَكٍّ یَّلْعَبُوْنَ(9)
بلکہ وہ شک میں پڑے کھیل رہے ہیں ۔
بلکہ وہ کافر شک میں پڑے کھیل رہے ہیں ۔
فَارْتَقِبْ یَوْمَ تَاْتِی السَّمَآءُ بِدُخَانٍ مُّبِیْنٍ(10)
تو تم اس دن کے منتظر رہو جب آسمان ایک ظاہر دھواں لائے گا۔
تو تم اس دن کے منتظر رہو جب آسمان ایک ظاہر دھواں لائے گا۔
یَّغْشَى النَّاسَؕ-هٰذَا عَذَابٌ اَلِیْمٌ(11)
کہ لوگوں کو ڈھانپ لے گا یہ ہے دردناک عذاب۔
جولوگوں کو ڈھانپ لے گا۔یہ ایک دردناک عذاب ہے ۔
رَبَّنَا اكْشِفْ عَنَّا الْعَذَابَ اِنَّا مُؤْمِنُوْنَ(12)
اس دن کہیں گے اے ہمارے رب ہم پر سے عذاب کھول دے ہم ایمان لاتے ہیں ۔
۔ (اس دن کہیں گے) اے ہمارے رب!ہم سے عذاب دور کردے، ہم ایمان لاتے ہیں ۔