banner image

Home ur Surah Al Ahqaf ayat 16 Translation Tafsir

اَلْاَحْقَاف

Al Ahqaf

HR Background

اُولٰٓىٕكَ الَّذِیْنَ نَتَقَبَّلُ عَنْهُمْ اَحْسَنَ مَا عَمِلُوْا وَ نَتَجَاوَزُ عَنْ سَیِّاٰتِهِمْ فِیْۤ اَصْحٰبِ الْجَنَّةِؕ-وَعْدَ الصِّدْقِ الَّذِیْ كَانُوْا یُوْعَدُوْنَ(16)

ترجمہ: کنزالایمان یہ ہیں وہ جن کی نیکیاں ہم قبول فرمائیں گے اور ان کی تقصیروں سے درگزر فرمائیں گے جنت والوں میں سچا وعدہ جو اُنہیں دیا جاتا تھا۔ ترجمہ: کنزالعرفان یہی وہ لوگ ہیں جن کے اچھے اعمال ہم قبول فرمائیں گے اور ان کی خطاؤں سے درگزر فرمائیں گے، یہ لوگ جنت والوں میں سے ہوں گے۔یہ سچا وعدہ ہے جو اِن سے کیا جاتا تھا۔

تفسیر: ‎صراط الجنان

{اُولٰٓىٕكَ الَّذِیْنَ نَتَقَبَّلُ عَنْهُمْ اَحْسَنَ مَا عَمِلُوْا: یہی وہ لوگ ہیں  جن کے اچھے اعمال ہم قبول فرمائیں  گے۔} آیت کا خلاصہ یہ ہے کہ اس سے پہلی آیت میں  بیان کئے گئے وصف کے حامل وہ لوگ ہیں  جن کے دنیا میں  کئے ہوئے اچھے اعمال قبول فرما کرہم ان پر ثواب دیں  گے اور ان کی خطاؤں  سے درگُزر فرماکر ان سے کوئی مُواخذہ نہیں  فرمائیں  گے ، یہ لوگ جنت والوں  میں  سے ہیں ، یہ سچا وعدہ ہے جو دنیا میں  ان سے نبی اکرم صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کی زبانِ مبارک سے کیا جاتا تھا۔(جلالین مع صاوی، الاحقاف، تحت الآیۃ: ۱۶، ۵ / ۱۹۳۷، تفسیرکبیر، الاحقاف، تحت الآیۃ: ۱۶، ۱۰ / ۲۰-۲۱، خازن، الاحقاف، تحت الآیۃ: ۱۶، ۴ / ۱۲۶، ملتقطاً)