banner image

Home ur Surah Al Ahzab ayat 11 Translation Tafsir

اَلْاَحْزَاب

Al Ahzab

HR Background

هُنَالِكَ ابْتُلِیَ الْمُؤْمِنُوْنَ وَ زُلْزِلُوْا زِلْزَالًا شَدِیْدًا(11)

ترجمہ: کنزالایمان وہ جگہ تھی کہ مسلمانوں کی جانچ ہوئی اور خوب سختی سے جھنجھوڑے گئے۔ ترجمہ: کنزالعرفان وہیں مسلمانوں کو آزمایا گیا اور انہیں خوب سختی سے جھنجھوڑا گیا۔

تفسیر: ‎صراط الجنان

{هُنَالِكَ ابْتُلِیَ الْمُؤْمِنُوْنَ: وہیں مسلمانوں  کو آزمایا گیا۔} یعنی اسی دہشت ناک جگہ اور ہولناک حالات میں  رعب اور محاصرے کے ذریعے مسلمانو ں  کے صبر و اِخلاص کو آزمایا گیا اور اس جنگ میں  ناداری، داخلی دشمنوں  یعنی یہودِ مدینہ کا خطرہ، خارجی دشمنوں  کی یلغار، اس کے علاوہ اپنی بے سرو سامانی وغیرہ سب مسائل جمع ہوگئے تھے اوریہ ایسی چیزیں  تھیں  جن سے بہادر سے بہادر کے دل چھوٹ جاتے ہیں  مگر سچے غلامانِ مصطفٰی صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ ایسی آفات میں  بھی اللہ تعالیٰ کی دی ہوئی توفیق سے ثابت قدم رہے۔