Home ≫ ur ≫ Surah Al Ala ≫ ayat 8 ≫ Translation ≫ Tafsir
وَ نُیَسِّرُكَ لِلْیُسْرٰى(8)
تفسیر: صراط الجنان
{وَ نُیَسِّرُكَ لِلْیُسْرٰى: اور ہم تمہارے لیے آسانی کا سامان کردیں گے۔} اس آیت کا ایک معنی یہ ہے کہ اے پیارے حبیب! صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہ وَ سَلَّمَ، ہم آپ کواس طریقے کی توفیق دیں گے جس سے آپ کے لئے وحی کو یاد کرنا آسان اور سہل ہو جائے۔دوسرا معنی یہ ہے کہ ہم آپ کو ایسے اعمال کرنے کی توفیق عطا کریں گے جس سے جنت کا راستہ آسان ہو جائے گا۔تیسرا معنی یہ ہے کہ ہم آپ پر وحی کا نازل ہونا آسان کر دیں گے تاکہ آپ سہولت کے ساتھ وحی یاد کر سکیں ، اسے جان سکیں اور اس پر عمل کر سکیں ۔چوتھا معنی یہ ہے کہ ہم آ پ پر آسان شرعی احکام اور قوانین نازل کریں گے (اور ان پر عمل کرنا لوگوں کے لئے دشوار نہ ہوگا)۔( تفسیرکبیر، الاعلی، تحت الآیۃ: ۸، ۱۱ / ۱۳۲، مدارک، الاعلی، تحت الآیۃ: ۸، ص۱۳۴۱، ملتقطاً)