Home ≫ ur ≫ Surah Al Buruj ≫ Translation
بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ
اللہ کے نام سے شروع جو بہت مہربان رحمت والا۔
اللہ کے نام سے شروع جو نہایت مہربان ، رحمت والاہے ۔
وَ السَّمَآءِ ذَاتِ الْبُرُوْجِ(1)
قسم آسمان کی جس میں بُرج ہیں ۔
برجوں والے آسمان کی قسم۔
وَ الْیَوْمِ الْمَوْعُوْدِ(2)
اور اس دن کی جس کا وعدہ ہے۔
اور اس دن کی جس کا وعدہ ہے۔
وَ شَاهِدٍ وَّ مَشْهُوْدٍﭤ(3)
اور اس دن کی جو گواہ ہے اور اس دن کی جس میں حاضر ہوتے ہیں ۔
اور گواہ دن کی اور اس دن کی جس میں (لوگ) حاضر ہوتے ہیں ۔
قُتِلَ اَصْحٰبُ الْاُخْدُوْدِ(4)
کھائی والوں پر لعنت ہو۔
کھائی والوں پر لعنت ہو۔
النَّارِ ذَاتِ الْوَقُوْدِ(5)
وہ اس بھڑکتی آ گ والے۔
بھڑکتی آ گ والے۔
اِذْ هُمْ عَلَیْهَا قُعُوْدٌ(6)
جب وہ اس کے کناروں پر بیٹھے تھے ۔
جب وہ اس کے کناروں پر بیٹھے ہوئے تھے۔
وَّ هُمْ عَلٰى مَا یَفْعَلُوْنَ بِالْمُؤْمِنِیْنَ شُهُوْدٌﭤ(7)
اور وہ خود گواہ ہیں جو کچھ مسلما نوں کے ساتھ کر رہے تھے ۔
اور وہ خود اس پر گواہ ہیں جووہ مسلما نوں کے ساتھ کر رہے تھے۔
وَ مَا نَقَمُوْا مِنْهُمْ اِلَّاۤ اَنْ یُّؤْمِنُوْا بِاللّٰهِ الْعَزِیْزِ الْحَمِیْدِ(8)
اور انھیں مسلمانوں کا کیا بُرا لگا یہی نہ کہ وہ ایمان لا ئے اللہ عزت والے سب خو بیوں سرا ہے پر۔
اور انہیں مسلمانوں کی طرف سے صرف یہی بات بری لگی کہ وہ اس اللہ پر ایمان لے آئے جو بہت عزت والا،ہر تعریف کے لائق ہے۔
الَّذِیْ لَهٗ مُلْكُ السَّمٰوٰتِ وَ الْاَرْضِؕ-وَ اللّٰهُ عَلٰى كُلِّ شَیْءٍ شَهِیْدٌﭤ(9)
کہ اسی کے لیے آسمانوں اور زمین کی سلطنت ہے اور اللہ ہر چیز پر گواہ ہے ۔
وہ جس کے لئے آسمانوں اور زمین کی سلطنت ہے اور اللہ ہر چیز پر گواہ ہے۔