banner image

Home ur Surah Al Hajj ayat 62 Translation Tafsir

اَلْحَجّ

Al Hajj

HR Background

ذٰلِكَ بِاَنَّ اللّٰهَ هُوَ الْحَقُّ وَ اَنَّ مَا یَدْعُوْنَ مِنْ دُوْنِهٖ هُوَ الْبَاطِلُ وَ اَنَّ اللّٰهَ هُوَ الْعَلِیُّ الْكَبِیْرُ(62)

ترجمہ: کنزالایمان یہ اس لیے کہ اللہ ہی حق ہے اور اس کے سوا جسے پوجتے ہیں وہی باطل ہے اور اس لیے کہ اللہ ہی بلندی بڑائی والا ہے۔ ترجمہ: کنزالعرفان یہ اس لیے ہے کہ اللہ ہی حق ہے اور اس کے سوا جس کی لوگ عبادت کرتے ہیں وہی باطل ہے اور اس لیے کہ اللہ ہی بلندی والا،بڑائی والا ہے۔

تفسیر: ‎صراط الجنان

{ذٰلِكَ بِاَنَّ اللّٰهَ هُوَ الْحَقُّ: یہ اس لیے ہے کہ  اللہ ہی حق ہے۔} یعنی یہ مدد فرمانا اس لیے بھی ہے کہ  اللہ تعالیٰ ہی حق والا ہے تو ا س کا دین حق ہے اور ا س کی عبادت کرنا بھی حق ہے اور مسلمانوں  سے چونکہ  اللہ تعالیٰ نے مدد کرنے کا سچا وعدہ فرمایا ہے لہٰذا یہ  اللہ تعالیٰ کی مدد کے مستحق ہیں  اورمشرکین جن بتوں  کی عبادت کرتے ہیں  وہی باطل ہیں  اوروہ عبادت کئے جانے کا کوئی حق نہیں  رکھتے اور یہ مدد فرمانا اس لیے بھی ہے کہ  اللہ تعالیٰ ہی اپنی قدرت سے ہر چیز پر غالب ہے، اس کی کوئی شبیہ نہیں  اورنہ ہی کوئی اس کی مِثل ہے اور وہ کافروں  کی منسوب کردہ ان تمام باتوں  سے پاک ہے جو اس کی شان کے لائق نہیں  اور وہی عظمت و جلال اور بڑائی والا ہے۔(تفسیر قرطبی، الحج، تحت الآیۃ: ۶۲، ۶ / ۶۹-۷۰، الجزء الثانی عشر)