banner image

Home ur Surah Al Haqqah ayat 32 Translation Tafsir

اَلْحَآ قَّة

Al Haqqah

HR Background

خُذُوْهُ فَغُلُّوْهُ(30)ثُمَّ الْجَحِیْمَ صَلُّوْهُ(31)ثُمَّ فِیْ سِلْسِلَةٍ ذَرْعُهَا سَبْعُوْنَ ذِرَاعًا فَاسْلُكُوْهُﭤ(32)

ترجمہ: کنزالایمان اسے پکڑو پھر اسے طوق ڈالو ۔ پھر اسے بھڑکتی آگ میں دھنساؤ ۔ پھر ایسی زنجیر میں جس کا ناپ ستر ہاتھ ہے اسے پِرو دو۔ ترجمہ: کنزالعرفان (فرشتوں کو حکم ہوگا) اسے پکڑو پھر اسے طوق ڈالو۔ پھر اسے بھڑکتی آگ میں داخل کرو۔ پھر ایسی زنجیر میں جکڑ دو جس کی لمبائی ستر ہاتھ ہے۔

تفسیر: ‎صراط الجنان

{خُذُوْهُ فَغُلُّوْهُ: (فرشتوں  کو حکم ہوگا) اسے پکڑو پھر اسے طوق ڈالو۔} اس آیت اورا س کے بعد والی دو آیات کا خلاصہ یہ ہے کہ اس کے بعد اللّٰہ تعالیٰ جہنم کے خازنوں کو حکم دے گا کہ تم اپنے رب عَزَّوَجَلَّ کے اس نافرمان کو پکڑلو ،پھر اس کے ہاتھ اس کی گردن سے ملا کر طوق میں  باندھ دو،پھر اسے بھڑکتی آگ میں  داخل کردو تاکہ ا س کی جزا ا س کے گناہ کے مطابق ہو، پھر ایسی زنجیر کو جس کی لمبائی فرشتوں  کے ہاتھ سے ستر ہاتھ ہے اِس میں  اس طرح داخل کردو جیسے کسی چیز میں  ڈوری داخل کی جاتی ہے۔( روح البیان ، الحاقۃ ، تحت الآیۃ: ۳۰-۳۲، ۱۰ / ۱۴۵، جلالین مع صاوی، الحاقۃ، تحت الآیۃ: ۳۰-۳۲، ۶ / ۲۲۳۰، ملتقطاً)