Home ≫ ur ≫ Surah Al Haqqah ≫ Translation
بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ
اللہ کے نام سے شروع جو بہت مہربان رحمت والا۔
اللہ کے نام سے شروع جو نہایت مہربان ، رحمت والاہے ۔
اَلْحَآقَّةُ(1)
وہ حق ہونے والی۔
یقینی طور پر واقع ہونے والی۔
مَا الْحَآقَّةُ(2)
کیسی وہ حق ہونے والی۔
یقینی طور پر واقع ہونے والی کیا ہے؟
وَ مَاۤ اَدْرٰىكَ مَا الْحَآقَّةُﭤ(3)
اور تم نے کیا جانا کیسی وہ حق ہونے والی۔
اور تمہیں کیا معلوم کہ وہ یقینی طور پر واقع ہونے والی کیا ہے؟
كَذَّبَتْ ثَمُوْدُ وَ عَادٌۢ بِالْقَارِعَةِ(4)
ثمود اور عاد نے اس سخت صدمہ دینے والی کو جھٹلایا۔
ثمود اور عاد نے دلوں کو دہلادینے والی کو جھٹلایا۔
فَاَمَّا ثَمُوْدُ فَاُهْلِكُوْا بِالطَّاغِیَةِ(5)
تو ثمود تو ہلاک کئے گئے حد سے گزری ہوئی چنگھاڑ سے۔
تو قومِ ثمود کے لوگ تو حد سے گزری ہوئی چنگھاڑ سے ہلاک کئے گئے۔
وَ اَمَّا عَادٌ فَاُهْلِكُوْا بِرِیْحٍ صَرْصَرٍ عَاتِیَةٍ(6)
اور رہے عاد وہ ہلاک کئے گئے نہایت سخت گرجتی آندھی سے۔
اور عادکے لوگ تو وہ نہایت سخت گرجتی آندھی سے ہلاک کیے گئے ۔