banner image

Home ur Surah Al Hashr ayat 17 Translation Tafsir

اَلْحَشْر

Al Hashr

HR Background

فَكَانَ عَاقِبَتَهُمَاۤ اَنَّهُمَا فِی النَّارِ خَالِدَیْنِ فِیْهَاؕ-وَ ذٰلِكَ جَزٰٓؤُا الظّٰلِمِیْنَ(17)

ترجمہ: کنزالایمان تو ان دونوں کا انجام یہ ہوا کہ وہ دونوں آگ میں ہیں ہمیشہ اس میں رہیں اور ظالموں کی یہی سزا ہے۔ ترجمہ: کنزالعرفان تو ان دونوں کا انجام یہ ہوا کہ وہ دونوں آگ میں ہوں گے ہمیشہ اس میں رہیں گے اور ظالموں کی یہی سزا ہے۔

تفسیر: ‎صراط الجنان

{فَكَانَ عَاقِبَتَهُمَا: تو ان دونوں  کا انجام یہ ہوا۔} یعنی شیطان اور کفر کرنے والے اس انسان کا اُخروی انجام یہ ہوا کہ وہ دونوں  جہنم کی آگ میں  ہیں  اور ہمیشہ اس میں  رہیں  گے اور ظالموں  کی یہی سزا ہے کہ وہ ہمیشہ جہنم کی آگ میں  رہیں ۔( روح البیان، الحشر، تحت الآیۃ: ۱۷، ۹ / ۴۴۳-۴۴۴)