banner image

Home ur Surah Al Hijr ayat 44 Translation Tafsir

اَلْحِجْر

Al Hijr

HR Background

لَهَا سَبْعَةُ اَبْوَابٍؕ-لِكُلِّ بَابٍ مِّنْهُمْ جُزْءٌ مَّقْسُوْمٌ(44)

ترجمہ: کنزالایمان اس کے سات دروازے ہیں ہر دروازے کے لیے ان میں سے ایک حصہ بٹا ہوا ہے۔ ترجمہ: کنزالعرفان اس کے سات دروازے ہیں ، ہر دروازے کے لیے ان میں سے ایک ایک حصہ تقسیم کیا ہوا ہے۔

تفسیر: ‎صراط الجنان

{لَهَا سَبْعَةُ اَبْوَابٍ:اس کے سات دروازے ہیں ۔} جہنم کے سات طبقے ہیں ، ان طبقات کو دَرَکات بھی کہتے ہیں  اور ہر طبقے کا ایک دروازہ ہے۔ پہلا طبقہ جہنم، دوسرا طبقہ لَظٰی، تیسرا طبقہ حُطَمَہ، چوتھا طبقہ سعیر ، پانچواں  طبقہ سَقَر، چھٹا طبقہ جحیم، ساتواں  طبقہ ہاوِیہ ہے۔ (خازن، الحجر، تحت الآیۃ: ۴۴، ۳ / ۱۰۳)

{لِكُلِّ بَابٍ: ہر دروازے کیلئے۔} اس آیت کا معنی یہ ہے کہ اللّٰہ تعالیٰ نے ابلیس کی پیروی کرنے والوں  کو سات حصوں  میں  تقسیم فرما دیا ہے، ان میں  سے ہر ایک کے لئے جہنم کا ایک طبقہ مُعَیّن ہے۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ کفر کے مَراتب چونکہ مختلف ہیں  اس لئے جہنم میں  بھی ان کے مرتبے مختلف ہوں  گے۔ (خازن، الحجر، تحت الآیۃ: ۴۴، ۳ / ۱۰۳)