banner image

Home ur Surah Al Hijr ayat 73 Translation Tafsir

اَلْحِجْر

Al Hijr

HR Background

فَاَخَذَتْهُمُ الصَّیْحَةُ مُشْرِقِیْنَ(73)فَجَعَلْنَا عَالِیَهَا سَافِلَهَا وَ اَمْطَرْنَا عَلَیْهِمْ حِجَارَةً مِّنْ سِجِّیْلٍﭤ(74)

ترجمہ: کنزالایمان تو دن نکلتے انہیں چنگھاڑ نے آلیا ۔ تو ہم نے اس بستی کا اوپر کا حصہ اس کے نیچے کا حصہ کردیا اور ان پر کنکر کے پتھر برسائے۔ ترجمہ: کنزالعرفان تو دن نکلتے ہی انہیں زوردار چیخ نے آپکڑا۔ تو ہم نے اس بستی کا اوپر کا حصہ اس کے نیچے کا حصہ کردیا اور ان پر کنکر کے پتھر برسائے۔

تفسیر: ‎صراط الجنان

{فَاَخَذَتْهُمُ الصَّیْحَةُ:تو انہیں  زور دار چیخ نے آپکڑا ۔} یعنی سورج نکلتے وقت حضرت لوط عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام کی قوم کو حضرت جبریل عَلَیْہِ السَّلَامکی زور دار چیخ نے آپکڑا۔ (مدارک، الحجر، تحت الآیۃ: ۷۳، ص۵۸۵، ملخصاً)

{فَجَعَلْنَا عَالِیَهَا سَافِلَهَا:تو ہم نے اس بستی کا اوپر کا حصہ اس کے نیچے کا حصہ کردیا۔} یعنی ہم نے حضرت لوط عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام کی قوم کی بستی کا اوپر کا حصہ اس کے نیچے کا حصہ کردیا اس طرح کہ حضرت جبریل عَلَیْہِ السَّلَام زمین کے اس حصے کو اُٹھا کر آسمان کے قریب لے گئے اور وہاں  سے اوندھا کرکے زمین پر ڈال دیا ۔ (مدارک، الحجر، تحت الآیۃ: ۷۴، ص۵۸۵)