banner image

Home ur Surah Al Isra ayat 88 Translation Tafsir

بَنِیْٓ اِسْرَآءِیْل (اَلْاَسْرَاء)

Al Isra

HR Background

قُلْ لَّىٕنِ اجْتَمَعَتِ الْاِنْسُ وَ الْجِنُّ عَلٰۤى اَنْ یَّاْتُوْا بِمِثْلِ هٰذَا الْقُرْاٰنِ لَا یَاْتُوْنَ بِمِثْلِهٖ وَ لَوْ كَانَ بَعْضُهُمْ لِبَعْضٍ ظَهِیْرًا(88)

ترجمہ: کنزالایمان تم فرماؤ اگر آدمی اور جن سب اس بات پر متفق ہوجائیں کہ اس قرآن کی مانند لے آئیں تو اس کا مثل نہ لاسکیں گے اگرچہ ان میں ایک دوسرے کا مددگار ہو۔ ترجمہ: کنزالعرفان تم فرماؤ: اگر آدمی اور جن سب اس بات پر متفق ہوجائیں کہ اس قرآن کی مانند لے آئیں تو اس کا مثل نہ لاسکیں گے اگرچہ ان میں ایک دوسرے کا مددگار ہو۔

تفسیر: ‎صراط الجنان

{قُلْ: تم فرماؤ۔} یعنی اگر تمام جن و اِنس اِس پر متفق ہوجائیں  کہ  فصاحت و بلاغت ، حسن ِترتیب ، علومِ غَیبِیہ اور معارفِ الٰہیہ وغیرہا میں  سے کسی کمال میں  قرآن کے برابر کوئی چیز لے آئیں  تو وہ ایسا نہ کرسکیں  گے۔ مشرکین نے کہا تھا کہ ہم چاہیں  تو اس قرآن کی مثل بنالیں  اس پر یہ آیتِ کریمہ نازل ہوئی اور اللّٰہ تَبَارَکَ وَتَعَالٰی نے اُن کی تکذیب کی کہ خالق کے کلام کے مثل مخلوق کا کلام ہوہی نہیں  سکتا۔اگر وہ سب باہم مل کر کوشش کریں  جب بھی ممکن نہیں  کہ اِس کلام کے مثل لاسکیں  چنانچہ ایسا ہی ہوا، تمام کفار عاجز ہوئے اور انہیں  رسوائی اُٹھانا پڑی اور وہ ایک سطر بھی قرآن کریم کے مقابل بنا کر پیش نہ کرسکے۔( خازن، الاسراء، تحت الآیۃ: ۸۸، ۳ / ۱۹۱، مدارک، الاسراء، تحت الآیۃ: ۸۸، ص۶۳۵، ملتقطاً)