banner image

Home ur Surah Al Jasia ayat 3 Translation Tafsir

اَلْجَاثِيَة

Surah Al Jasia

HR Background

اِنَّ فِی السَّمٰوٰتِ وَ الْاَرْضِ لَاٰیٰتٍ لِّلْمُؤْمِنِیْنَﭤ(3)

ترجمہ: کنزالایمان بے شک آسمانوں اور زمین میں نشانیاں ہیں ایمان والوں کے لیے۔ ترجمہ: کنزالعرفان بیشک ایمان والوں کے لیے آسمانوں اور زمین میں نشانیاں ہیں ۔

تفسیر: ‎صراط الجنان

{اِنَّ فِی السَّمٰوٰتِ وَ الْاَرْضِ لَاٰیٰتٍ: بیشک آسمانوں  اور زمین میں  نشانیاں  ہیں ۔} اس آیت سے اللہ تعالیٰ نے کائنات میں  موجود اپنی وحدانیت اور قدرت پر دلالت کرنے والی مختلف نشانیاں  بیان فرمائی ہیں  اور ان لوگوں  کے بارے میں  بتایا ہے جو ان نشانیوں  سے حقیقی طور پر فائدہ اٹھاتے ہیں  اور جنہیں  یہ نشانیاں  مفید ہو سکتی ہیں  ،چنانچہ یہاں  ارشاد فرمایا کہ بیشک آسمانوں  اور زمین کی تخلیق میں  اور ان میں  جو قدرت کے آثار پیدا کئے گئے ہیں  جیسے ستارے، پہاڑ اور دریا وغیرہ،ان میں  ایمان والوں  کے لئے اللہ تعالیٰ کی قدرت اور اس کی وحدانیت پر دلالت کرنے والی نشانیاں  موجود ہیں ۔ یاد رہے کہ آسمان ، زمین اور ان میں  موجود چیزیں  اگرچہ تمام لوگوں  کے لئے اللہ تعالیٰ کی وحدانیت اور قدرت کی نشانیاں  ہیں  لیکن چونکہ ان نشانیوں  سے نفع صرف مومن اٹھاتے ہیں  کہ وہ مخلوق سے اس کے خالق اور بنی ہوئی چیزوں  سے اس کے بنانے والے پر استدلال کرتے اور اس کی وحدانیت پر ایمان لاتے ہیں ،اس لئے یہاں  خصوصیت کے ساتھ صرف انہیں  کا ذکر فرمایا گیا۔(روح البیان، الجاثیۃ، تحت الآیۃ: ۳، ۸ / ۴۳۵، جلالین، الجاثیۃ، تحت الآیۃ: ۳، ص۴۱۳، ملتقطاً)