banner image

Home ur Surah Al Kahf ayat 84 Translation Tafsir

اَلْـكَهْف

Al Kahf

HR Background

اِنَّا مَكَّنَّا لَهٗ فِی الْاَرْضِ وَ اٰتَیْنٰهُ مِنْ كُلِّ شَیْءٍ سَبَبًا(84)

ترجمہ: کنزالایمان بیشک ہم نے اسے زمین میں قابو دیا اور ہر چیز کا ایک سامان عطا فرمایا۔ ترجمہ: کنزالعرفان بیشک ہم نے اسے زمین میں اقتدار دیا اور اسے ہر چیز کا ایک سامان عطا فرمایا۔

تفسیر: ‎صراط الجنان

{اِنَّا مَكَّنَّا لَهٗ فِی الْاَرْضِ:بیشک ہم نے اسے زمین میں  اقتدار دیا۔} ارشاد فرمایا کہ بیشک ہم نے حضرت ذوالقرنین رَضِیَ  اللہ  تَعَالٰی  عَنْہُ کو زمین میں  اقتدار دیا اور اسے ہر چیز کا ایک سامان یا اس کے حصول کا ایک طریقہ عطا فرمایا اور جس چیز کی مخلوق کو حاجت ہوتی ہے اور جو کچھ بادشاہوں  کو ملک اور شہر فتح کرنے اور دشمنوں  کے ساتھ جنگ کرنے میں  درکار ہوتا ہے وہ سب عنایت کیا۔( خازن، الکہف، تحت الآیۃ: ۸۴، ۳ / ۲۲۳)