Home ≫ ur ≫ Surah Al Mudassir ≫ Translation
بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ
اللہ کے نام سے شروع جو بہت مہربان رحمت والا۔
اللہ کے نام سے شروع جو نہایت مہربان ، رحمت والاہے ۔
یٰۤاَیُّهَا الْمُدَّثِّرُ(1)
اے بالا پوش اوڑھنے والے ۔
اے چادر اوڑھنے والے ۔
قُمْ فَاَنْذِرْ(2)
کھڑے ہوجاؤ پھر ڈر سناؤ ۔
کھڑے ہوجاؤ پھر ڈر سناؤ۔
وَ رَبَّكَ فَكَبِّرْ(3)
اور اپنے رب ہی کی بڑائی بولو ۔
اور اپنے رب ہی کی بڑائی بیان کرو۔
وَ ثِیَابَكَ فَطَهِّرْ(4)
اور اپنے کپڑے پاک رکھو۔
اور اپنے کپڑے پاک رکھو۔
وَ الرُّجْزَ فَاهْجُرْ(5)
اور بتوں سے دور رہو ۔
اور گندگی سے دور رہو۔
وَ لَا تَمْنُنْ تَسْتَكْثِرُ(6)
اور زیادہ لینے کی نیت سے کسی پر احسان نہ کرو۔
اور زیادہ لینے کی خاطر کسی پر احسان نہ کرو۔
وَ لِرَبِّكَ فَاصْبِرْﭤ(7)
اور اپنے رب کے لیے صبر کئے رہو۔
اور اپنے رب کے لیے ہی صبر کرتے رہو۔
فَاِذَا نُقِرَ فِی النَّاقُوْرِ(8)
پھر جب صور پھونکا جائے گا۔
پھر جب صور میں پھونکا جائے گا۔
فَذٰلِكَ یَوْمَىٕذٍ یَّوْمٌ عَسِیْرٌ(9)
تو وہ دن کرّا دن ہے ۔
تو وہ دن بڑا سخت دن ہوگا ۔
عَلَى الْكٰفِرِیْنَ غَیْرُ یَسِیْرٍ(10)
کافروں پر آسان نہیں ۔
کافروں پر آسان نہیں ہوگا۔
ذَرْنِیْ وَ مَنْ خَلَقْتُ وَحِیْدًا(11)
اسے مجھ پر چھوڑ جسے میں نے اکیلا پیدا کیا ۔
اسے مجھ پر چھوڑ دوجسے میں نے اکیلا پیدا کیا۔
وَّ جَعَلْتُ لَهٗ مَالًا مَّمْدُوْدًا(12)
اور اسے وسیع مال دیا ۔
اور اسے وسیع مال دیا۔
وَّ بَنِیْنَ شُهُوْدًا(13)
اور بیٹے دئیے سامنے حاضر رہتے ۔
اور سامنے حاضر رہنے والے بیٹے دئیے ۔
وَّ مَهَّدْتُّ لَهٗ تَمْهِیْدًا(14)
اور میں نے اس کے لیے طرح طرح کی تیاریاں کیں ۔
اور میں نے اس کے لیے (نعمتوں کو) خوب بچھا دیا۔