Home ≫ ur ≫ Surah Al Qiyamah ≫ Translation
بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ
اللہ کے نام سے شروع جو بہت مہربان رحمت والا۔
اللہ کے نام سے شروع جو نہایت مہربان ، رحمت والاہے ۔
لَاۤ اُقْسِمُ بِیَوْمِ الْقِیٰمَةِ(1)
روزِ قیامت کی قسم یاد فرماتا ہوں ۔
مجھے قیامت کے دن کی قسم ہے۔
وَ لَاۤ اُقْسِمُ بِالنَّفْسِ اللَّوَّامَةِﭤ(2)
اور اس جان کی قسم جو اپنے اوپربہت ملامت کرے ۔
اور مجھے اس جان کی قسم ہے جو اپنے اوپر ملامت کرے۔
اَیَحْسَبُ الْاِنْسَانُ اَلَّنْ نَّجْمَعَ عِظَامَهٗﭤ(3)
کیا آدمی یہ سمجھتا ہے کہ ہم ہرگز اس کی ہڈیاں جمع نہ فرمائیں گے۔
کیا آدمی یہ سمجھتا ہے کہ ہم ہرگز اس کی ہڈیاں جمع نہ فرمائیں گے۔
بَلٰى قٰدِرِیْنَ عَلٰۤى اَنْ نُّسَوِّیَ بَنَانَهٗ(4)
کیوں نہیں ہم قادر ہیں کہ اس کے پور ٹھیک بنادیں ۔
کیوں نہیں ہم اس بات پر قادر ہیں کہ اس کے انگلیوں کے پوروں (تک) کو ٹھیک کردیں ۔
بَلْ یُرِیْدُ الْاِنْسَانُ لِیَفْجُرَ اَمَامَهٗ(5)
بلکہ آدمی چاہتا ہے کہ اس کی نگاہ کے سامنے بَدی کرے ۔
بلکہ آدمی چاہتا ہے کہ وہ اپنے آگے کو جھٹلائے ۔
یَسْــٴَـلُ اَیَّانَ یَوْمُ الْقِیٰمَةِﭤ(6)
پوچھتا ہے قیامت کا دن کب ہوگا۔
پوچھتا ہے :قیامت کا دن کب ہوگا؟
فَاِذَا بَرِقَ الْبَصَرُ(7)
پھر جس دن آنکھ چوندھیائے گی۔
توجس دن آنکھ دہشت زدہ ہوجائے گی۔
وَ خَسَفَ الْقَمَرُ(8)
اور چاند گہے گا ۔
اور چاندتاریک ہوجائے گا۔
وَ جُمِـعَ الشَّمْسُ وَ الْقَمَرُ(9)
اور سورج اور چاند ملادئیے جائیں گے ۔
اور سورج اور چاند کو ملا دیا جائے گا ۔
یَقُوْلُ الْاِنْسَانُ یَوْمَىٕذٍ اَیْنَ الْمَفَرُّ(10)
اس دن آدمی کہے گا کدھر بھاگ کر جاؤں ۔
اس دن آدمی کہے گا: بھاگنے کی جگہ کہاں ہے؟
كَلَّا لَا وَزَرَﭤ(11)
ہرگز نہیں کوئی پناہ نہیں ۔
ہرگز نہیں ،کوئی پناہ نہیں ہوگی۔
اِلٰى رَبِّكَ یَوْمَىٕذِ ﹰالْمُسْتَقَرُّﭤ(12)
اس دن تیرے رب ہی کی طرف جاکر ٹھہرنا ہے۔
اس دن تیرے رب ہی کی طرف جاکر ٹھہرنا ہے۔
یُنَبَّؤُا الْاِنْسَانُ یَوْمَىٕذٍۭ بِمَا قَدَّمَ وَ اَخَّرَﭤ(13)
اس دن آدمی کو اس کا سب اگلا پچھلا جتادیا جائے گا ۔
اس دن آدمی کو اس کا سب اگلا پچھلا بتادیا جائے گا۔
بَلِ الْاِنْسَانُ عَلٰى نَفْسِهٖ بَصِیْرَةٌ(14)
بلکہ آدمی خود ہی اپنے حال پر پوری نگاہ رکھتا ہے۔
بلکہ آدمی خود ہی اپنے حال پر پوری نگاہ رکھنے والا ہوگا ۔
وَّ لَوْ اَلْقٰى مَعَاذِیْرَهٗﭤ(15)
اور اگر اس کے پاس جتنے بہانے ہوں سب لا ڈالے جب بھی نہ سنا جائے گا۔
اگرچہ اپنی سب معذرتیں لا ڈالے ۔
لَا تُحَرِّكْ بِهٖ لِسَانَكَ لِتَعْجَلَ بِهٖﭤ(16)
تم یاد کرنے کی جلدی میں قرآن کے ساتھ اپنی زبان کو حرکت نہ دو۔
تم یاد کرنے کی جلدی میں قرآن کے ساتھ اپنی زبان کو حرکت نہ دو۔