banner image

Home ur Surah Al Muminun ayat 116 Translation Tafsir

اَلْمُؤْمِنُوْن

Al Muminun

HR Background

فَتَعٰلَى اللّٰهُ الْمَلِكُ الْحَقُّۚ-لَاۤ اِلٰهَ اِلَّا هُوَۚ-رَبُّ الْعَرْشِ الْكَرِیْمِ(116)

ترجمہ: کنزالایمان تو بہت بلندی والا ہے اللہ سچا بادشاہ کوئی معبود نہیں سوا اس کے عزت والے عرش کا مالک۔ ترجمہ: کنزالعرفان تووہ اللہ بہت بلندی والا ہے جو سچا بادشاہ ہے، اس کے سواکوئی معبود نہیں ، وہ عزت والے عرش کا مالک ہے۔

تفسیر: ‎صراط الجنان

{فَتَعٰلَى اللّٰهُ: تو  اللہ بہت بلندی والا ہے۔} یعنی  اللہ تعالیٰ اپنی ذات،صفات اور اَفعال میں  مخلوق کی مُماثلَت سے پاک ہے،وہی سچا بادشاہ ہے اور ہر چیز اسی کی ملکیت اور اسی کی بادشاہی میں  داخل ہے،اس کے سوا کوئی معبود نہیں  کیونکہ تمام چیزیں  اسی کی ملکیت ہیں  اور جو ملکیت ہو وہ معبود نہیں  ہو سکتی اور وہ اس عرش کا مالک ہے جو عزت والا ہے کیونکہ  اللہ تعالیٰ کے کرم و رحمت کا فیضان یہیں  سے تقسیم ہوتا ہے اور ہر مخلوق میں  اس کی رحمت و کرم کے آثار یہیں  سے بٹتے ہیں ۔( روح البیان، المؤمنون، تحت الآیۃ: ۱۱۶، ۶ / ۱۱۲)