banner image

Home ur Surah Al Muminun ayat 117 Translation Tafsir

اَلْمُؤْمِنُوْن

Al Muminun

HR Background

وَ مَنْ یَّدْعُ مَعَ اللّٰهِ اِلٰهًا اٰخَرَۙ-لَا بُرْهَانَ لَهٗ بِهٖۙ-فَاِنَّمَا حِسَابُهٗ عِنْدَ رَبِّهٖؕ-اِنَّهٗ لَا یُفْلِحُ الْكٰفِرُوْنَ(117)

ترجمہ: کنزالایمان اور جو اللہ کے ساتھ کسی دوسرے خدا کو پوجے جس کی اس کے پاس کوئی سند نہیں تو اس کا حساب اس کے رب کے یہاں ہے بیشک کافروں کو چھٹکارا نہیں ۔ ترجمہ: کنزالعرفان اور جو اللہ کے ساتھ کسی دوسرے معبود کی عبادت کرے جس کی اس کے پاس کوئی دلیل نہیں تو اس کا حساب اس کے رب کے پاس ہی ہے، بیشک کافرفلاح نہیں پائیں گے۔

تفسیر: ‎صراط الجنان

{وَ مَنْ یَّدْعُ مَعَ اللّٰهِ اِلٰهًا اٰخَرَ: اور جو  اللہ کے ساتھ کسی دوسرے معبود کی عبادت کرے۔} ارشاد فرمایا کہ جو  اللہ تعالیٰ کے ساتھ کسی دوسرے معبود کی عبادت کرے جس کی عبادت کرنے پر اس کے پاس کوئی دلیل نہیں  تو اس کا حساب اس کے رب عَزَّوَجَلَّ کے پاس ہی ہے اور وہی اسے اس عمل کی سز ادے گا، بیشک کافر حساب کی سختی اور عذاب سے چھٹکارا نہیں  پائیں  گے اور انہیں  کوئی سعادت نصیب نہ ہوگی۔( روح البیان، المؤمنون، تحت الآیۃ: ۱۱۷، ۶ / ۱۱۲-۱۱۳، جلالین، المؤمنون، تحت الآیۃ: ۱۱۷، ص۲۹۳، ملتقطاً)