banner image

Home ur Surah Al Muminun ayat 54 Translation Tafsir

اَلْمُؤْمِنُوْن

Al Muminun

HR Background

فَذَرْهُمْ فِیْ غَمْرَتِهِمْ حَتّٰى حِیْنٍ(54)

ترجمہ: کنزالایمان تو تم ان کو چھوڑ دو ان کے نشہ میں ایک وقت تک۔ ترجمہ: کنزالعرفان تو تم انہیں ایک مدت تک ان کی گمراہی میں چھوڑ دو۔

تفسیر: ‎صراط الجنان

{فَذَرْهُمْ: تو تم ان کو چھوڑ دو۔} اس آیت میں   اللہ تعالیٰ نے اپنے حبیب صَلَّی  اللہ  تَعَالٰی  عَلَیْہِ  وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کو تسلی دیتے ہوئے ارشاد فرمایا کہ اے حبیب! صَلَّی  اللہ  تَعَالٰی  عَلَیْہِ  وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ، آپ ان کفار ِمکہ کو ان کے کفرو گمراہی اور ان کی جہالت و غفلت میں  ان کی موت کے وقت تک چھوڑ دیں  اور ان پر جلد عذاب نازل کرنے کا مطالبہ نہ فرمائیں ۔( خازن، المؤمنون، تحت الآیۃ: ۵۴، ۳ / ۳۲۷، روح البیان، المؤمنون، تحت الآیۃ: ۵۴، ۶ / ۸۹، ملتقطاً)