banner image

Home ur Surah Al Muminun ayat 92 Translation Tafsir

اَلْمُؤْمِنُوْن

Al Muminun

HR Background

عٰلِمِ الْغَیْبِ وَ الشَّهَادَةِ فَتَعٰلٰى عَمَّا یُشْرِكُوْنَ(92)

ترجمہ: کنزالایمان جاننے والا ہر نہاں و عیاں کا تو اسے بلندی ہے ان کے شرک سے۔ ترجمہ: کنزالعرفان ۔ (وہ اللہ ) ہر پوشیدہ اور ظاہر بات کا جاننے والا ہے تو وہ اس سے بلند ہے جو وہ شریک ٹھہراتے ہیں ۔

تفسیر: ‎صراط الجنان

{عٰلِمِ الْغَیْبِ وَ الشَّهَادَةِ: ہر پوشیدہ اور ظاہر بات کا جاننے والا ہے۔} یعنی  اللہ تعالیٰ کی شان یہ ہے کہ وہ ہر پوشیدہ اورظاہر بات کو جاننے والا ہے یعنی جومخلوق سے پوشیدہ ہے یا مخلوق پر ظاہر ہے توایسا علم والا خدا ا ن بتوں  کا شریک کیسے ہو سکتا ہے جو چھپی ہوئی کوئی بات تک نہیں  جانتے اور نہ ہی ظاہری باتوں  کی انہیں  خبر ہے یعنی مکمل بے خبر ہیں ،لہٰذا  اللہ تعالیٰ اس شرک سے بلند و بالا ہے جو یہ مشرک کرتے ہیں ۔