banner image

Home ur Surah Al Munafiqun ayat 6 Translation Tafsir

اَلْمُنٰفِقُوْن

Al Munafiqun

HR Background

سَوَآءٌ عَلَیْهِمْ اَسْتَغْفَرْتَ لَهُمْ اَمْ لَمْ تَسْتَغْفِرْ لَهُمْؕ-لَنْ یَّغْفِرَ اللّٰهُ لَهُمْؕ-اِنَّ اللّٰهَ لَا یَهْدِی الْقَوْمَ الْفٰسِقِیْنَ(6)

ترجمہ: کنزالایمان ان پر ایک سا ہے تم ان کی معافی چاہو یا نہ چاہو اللہ انھیں ہر گز نہ بخشے گا بے شک اللہ فاسقوں کو راہ نہیں دیتا۔ ترجمہ: کنزالعرفان ان کے حق میں برابر ہے کہ تم ان کے لیے استغفار کرو یا ان کے لیے استغفار نہ کرو اللہ انہیں ہر گز نہیں بخشے گا، بیشک اللہ نافرمانوں کو ہدایت نہیں دیتا۔

تفسیر: ‎صراط الجنان

{سَوَآءٌ عَلَیْهِمْ اَسْتَغْفَرْتَ لَهُمْ اَمْ لَمْ تَسْتَغْفِرْ لَهُمْ: ان کے حق میں  برابر ہے کہ تم ان کے لیے استغفار کرو یا ان کے لیے استغفار نہ کرو۔} یعنی اے حبیب ! صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ ،آ پ کا ان کیلئے استغفار کرنا اور نہ کرنا ان کے حق میں  برابر ہے، اللّٰہ تعالیٰ انہیں  ہر گز نہیں  بخشے گاکیونکہ وہ نفاق میں  راسخ اور پختہ ہوچکے ہیں ، بیشک اللّٰہ تعالیٰ ان لوگوں  کو ہدایت نہیں  دیتا جو ا س کے علم میں  نافرمان ہیں ۔

             یہ ارشاد اسی وقت تھا جب منافقوں  کے لئے دعائے مغفرت کرنا ممنوع نہ تھا،بعد میں  اس سے منع فرمادیا گیا ہے، لہٰذا اب منافقوں  اور کافروں  کے لئے مغفرت کی دعا کرنا منع ہے بلکہ کافر کیلئے دعائے مغفرت کرنا کفر ہے۔