banner image

Home ur Surah Al Mursalat ayat 46 Translation Tafsir

اَلْمُرْسَلٰت

Al Mursalat

HR Background

كُلُوْا وَ تَمَتَّعُوْا قَلِیْلًا اِنَّكُمْ مُّجْرِمُوْنَ(46)وَیْلٌ یَّوْمَىٕذٍ لِّلْمُكَذِّبِیْنَ(47)

ترجمہ: کنزالایمان کچھ دن کھالو اور برت لو ضرور تم مجرم ہو ۔ اس دن جھٹلانے والوں کی خرابی۔ ترجمہ: کنزالعرفان (اے کافرو!) تم (بھی دنیا میں ) کچھ دن کھالو اورفائدہ اٹھا لو ، بیشک تم مجرم ہو۔ اس دن جھٹلانے والوں کیلئے خرابی ہے۔

تفسیر: ‎صراط الجنان

{كُلُوْا: کھالو۔} اللّٰہ تعالیٰ نے سرزَنِش کرنے کے طور پر کفار کو مُخاطَب کر کے فرمایا کہ اے دنیا میں جھٹلانے والو! تم دنیا میں  کچھ دن کھالو اور اپنی موت کے وقت تک فائدہ اٹھا لو ، بیشک تم مجرم اور کافرہو اور دائمی عذاب کے مُستحق ہو۔( مدارک، المرسلات، تحت الآیۃ: ۴۶، ص۱۳۱۲، خازن، المرسلات، تحت الآیۃ: ۴۶، ۴ / ۳۴۵، ملتقطاً)

{وَیْلٌ یَّوْمَىٕذٍ لِّلْمُكَذِّبِیْنَ: اس دن جھٹلانے والوں  کیلئے خرابی ہے۔} یعنی قیامت کے دن جھٹلانے والوں  کے لئے خرابی ہے کیونکہ انہوں  نے عارضی چیزوں  سے فائدہ اٹھا کر اپنی جانوں  کو دائمی عذاب کے لئے پیش کر دیا۔( روح البیان، المرسلات، تحت الآیۃ: ۴۷، ۱۰ / ۲۹۰)