banner image

Home ur Surah Al Mutaffifin ayat 17 Translation Tafsir

اَلْمُطَفِّفِيْن

Al Mutaffifin

HR Background

ثُمَّ اِنَّهُمْ لَصَالُوا الْجَحِیْمِﭤ(16)ثُمَّ یُقَالُ هٰذَا الَّذِیْ كُنْتُمْ بِهٖ تُكَذِّبُوْنَﭤ(17)

ترجمہ: کنزالایمان پھر بے شک انہیں جہنم میں داخل ہونا۔ پھر کہا جائے گا یہ ہے وہ جسے تم جھٹلاتے تھے۔ ترجمہ: کنزالعرفان پھر بیشک وہ ضرور جہنم میں داخل ہونے والے ہیں ۔ پھر کہا جائے گا: یہ وہ ہے جسے تم جھٹلاتے تھے۔

تفسیر: ‎صراط الجنان

{ثُمَّ اِنَّهُمْ لَصَالُوا الْجَحِیْمِ: پھر بیشک وہ ضرور جہنم میں  داخل ہونے والے ہیں۔} اس آیت اور ا س کے بعد والی آیت کا خلاصہ یہ ہے کہ کفار اللّٰہ تعالیٰ کے دیدار سے محروم ہونے کے بعد جہنم میں  داخل کر دئیے جائیں گے ،پھران سے جہنم کے خازن کہیں  گے کہ یہ وہ عذاب ہے جسے تم دنیا میں  جھٹلاتے تھے اور ا س کے واقع ہونے کا انکار کرتے تھے۔( مدارک، المطفّفین، تحت الآیۃ: ۱۶-۱۷، ص۱۳۳۰)