Home ≫ ur ≫ Surah Al Qadr ≫ Translation
بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ
اللہ کے نام سے شروع جو بہت مہربان رحمت والا۔
اللہ کے نام سے شروع جو نہایت مہربان ، رحمت والاہے ۔
اِنَّاۤ اَنْزَلْنٰهُ فِیْ لَیْلَةِ الْقَدْرِ(1)
بیشک ہم نے اسے شبِ قدر میں اتارا ۔
بیشک ہم نے اس قرآن کو شب ِقدر میں نازل کیا۔
وَ مَاۤ اَدْرٰىكَ مَا لَیْلَةُ الْقَدْرِﭤ(2)
اور تم نے کیا جانا کیا شبِ قدر۔
اور تجھے کیا معلوم کہ شب ِ قدرکیا ہے؟
لَیْلَةُ الْقَدْرِ ﳔ خَیْرٌ مِّنْ اَلْفِ شَهْرٍ(3)
شبِ قدر ہزار مہینوں سے بہتر۔
شب ِ قدر ہزار مہینوں سے بہتر ہے۔
تَنَزَّلُ الْمَلٰٓىٕكَةُ وَ الرُّوْحُ فِیْهَا بِاِذْنِ رَبِّهِمْۚ-مِنْ كُلِّ اَمْرٍ(4)
اس میں فرشتے اور جبریل اترتے ہیں اپنے رب کے حکم سے ہر کام کے لیے ۔
اس رات میں فرشتے اور جبریل اپنے رب کے حکم سے ہر کام کے لیے اترتے ہیں ۔
سَلٰمٌ ﱡ هِیَ حَتّٰى مَطْلَعِ الْفَجْرِ(5)
وہ سلامتی ہے صبح چمکنے تک ۔
یہ رات صبح طلوع ہونے تک سلامتی ہے ۔