banner image

Home ur Surah Al Qalam ayat 37 Translation Tafsir

اَلْقَلَم

Al Qalam

HR Background

اَمْ لَكُمْ كِتٰبٌ فِیْهِ تَدْرُسُوْنَ(37)اِنَّ لَكُمْ فِیْهِ لَمَا تَخَیَّرُوْنَ(38)

ترجمہ: کنزالایمان کیا تمہارے لیے کوئی کتاب ہے جس میں پڑھتے ہو۔ کہ تمہارے لیے اس میں جو تم پسند کرو۔ ترجمہ: کنزالعرفان کیا تمہارے لیے کوئی کتاب ہے جس میں تم (ایسی بات)پڑھتے ہو۔ کہ تمہارے لیے قیامت کے دن میں ضروروہ سب کچھ ہے جو تم پسند کرو۔

تفسیر: ‎صراط الجنان

{اَمْ لَكُمْ كِتٰبٌ: کیا تمہارے لیے کوئی کتاب ہے۔} اس آیت اور ا س کے بعد والی آیت کاخلاصہ یہ ہے کہ اے اللّٰہ تعالیٰ کے انعامات میں  مسلمانوں  اور کافروں  کو برابر سمجھنے والو! کیا اللّٰہ تعالیٰ کی طرف سے کوئی فرشتہ تمہارے پاس ایسی کتاب لے کر نازل ہو اہے جس میں  لکھا ہو کہ تمہارے لئے (قیامت کے دن) وہ سب کچھ ہے جو تم پسند کرو اور اس میں  سے پڑھ کر تم یہ بات کہتے ہو؟( تفسیر طبری، القلم، تحت الآیۃ: ۳۷-۳۸، ۱۲ / ۱۹۶)