banner image

Home ur Surah Al Qalam ayat 41 Translation Tafsir

اَلْقَلَم

Al Qalam

HR Background

سَلْهُمْ اَیُّهُمْ بِذٰلِكَ زَعِیْمٌ(40)اَمْ لَهُمْ شُرَكَآءُۚۛ-فَلْیَاْتُوْا بِشُرَكَآىٕهِمْ اِنْ كَانُوْا صٰدِقِیْنَ(41)

ترجمہ: کنزالایمان تم ان سے پوچھو ان میں کون سا اس کا ضامن ہے۔ یا ان کے پاس کچھ شریک ہیں تو اپنے شریکوں کو لے کر آئیں اگر سچے ہیں ۔ ترجمہ: کنزالعرفان تم ان سے پوچھو کہ ان میں کون اس کا ضامن ہے؟ یا ان کیلئے کچھ شریک ہیں تو وہ اپنے شریکوں کو لے آئیں اگر سچے ہیں ۔

تفسیر: ‎صراط الجنان

{سَلْهُمْ: تم ان سے پوچھو۔} اس آیت اور ا س کے بعد والی آیت کا خلاصہ یہ ہے کہ اللّٰہ تعالیٰ نے اپنے حبیب صَلَّی  اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ  وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کو خطاب کرتے ہوئے ارشادفرمایا کہ اے پیارے حبیب! صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ  وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ، آپ ان کفار سے پوچھیں  کہ ان میں  سے کون اس بات کا ضامن ہے کہ آخرت میں  انہیں  مسلمانوں  سے بہتر یا اُن کے برابر ملے گا یا ان کے پاس کچھ شریک ہیں  جو اس دعوے میں  ان کی موافقت کررہے ہیں  اور وہ ان کے ذمہ دار بنے ہیں ، اگر وہ اپنے دعوے میں سچے ہیں تو اپنے ان شریکوں  کو لے آئیں  ۔حقیقت یہ ہے کہ وہ خود بھی سمجھتے ہیں  کہ وہ باطل پر ہیں ، نہ اُن کے پاس کوئی ایسی کتاب ہے جس میں  یہ مذکور ہو جو وہ کہتے ہیں ، نہ ان کے بارے میں  اللّٰہ تعالیٰ کا کوئی عہد ہے، نہ ان کا کوئی ضامن اورنہ ہی کوئی ان سے موافقت کرتا ہے ۔( مدارک، القلم، تحت الآیۃ: ۴۰-۴۱، ص۱۲۷۰، جلالین، ن، تحت الآیۃ: ۴۰-۴۱، ص۴۷۰، ملتقطاً)