banner image

Home ur Surah Al Qamar ayat 24 Translation Tafsir

اَلْقَمَر

Al Qamar

HR Background

فَقَالُوْۤا اَبَشَرًا مِّنَّا وَاحِدًا نَّتَّبِعُهٗۤۙ-اِنَّاۤ اِذًا لَّفِیْ ضَلٰلٍ وَّ سُعُرٍ(24)

ترجمہ: کنزالایمان تو بولے کیا ہم اپنے میں کے ایک آدمی کی تابعداری کریں جب تو ہم ضرور گمراہ اور دیوانے ہیں ۔ ترجمہ: کنزالعرفان تو انہوں نے کہا:کیا ہم اپنے میں سے ہی ایک آدمی کی تابعداری کریں جب تو ہم ضرور گمراہی اور دیوانگی میں ہیں ۔

تفسیر: ‎صراط الجنان

{ فَقَالُوْۤا: تو انہوں نے کہا۔ } حضرت صالحعَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام نے اپنی قوم کے لوگوں سے فرمایا تھا کہ اگر تم نے میری پیروی نہ کی تو تم گمراہ اوربے عقل ہو۔ اس پر ان لوگوں نے کہا کہ ہم اپنے میں سے ہی ایک آدمی کے کس طرح تابع ہوجائیں حالانکہ ہماری تعداد بہت زیادہ ہے اور وہ اکیلا ہے،یونہی وہ نہ تو بادشاہ ہے اور نہ ہی کوئی سردار ہے، ہم ایسا نہیں  کریں گے کیونکہ اگر ایسا کریں جب تو ہم ضرور گمراہی اور دیوانگی میں ہیں ۔(مدارک، القمر، تحت الآیۃ: ۲۴، ص۱۱۸۸، جلالین، القمر، تحت الآیۃ: ۲۴، ص۴۴۱، ملتقطاً)