banner image

Home ur Surah Al Qamar ayat 25 Translation Tafsir

اَلْقَمَر

Al Qamar

HR Background

ءَاُلْقِیَ الذِّكْرُ عَلَیْهِ مِنْۢ بَیْنِنَا بَلْ هُوَ كَذَّابٌ اَشِرٌ(25)سَیَعْلَمُوْنَ غَدًا مَّنِ الْكَذَّابُ الْاَشِرُ(26)

ترجمہ: کنزالایمان کیا ہم سب میں سے اس پر ذکراُتاراگیا بلکہ یہ سخت جھوٹا اترونا ہے ۔ بہت جلد کل جان جائیں گے کون تھا بڑا جھوٹا اترونا ۔ ترجمہ: کنزالعرفان کیا ہم سب میں سے (صرف)اس پر وحی ڈالی گئی؟ بلکہ یہ بڑا جھوٹا ،متکبر ہے۔ بہت جلد کل جان جائیں گے کہ کون بڑا جھوٹا،متکبر تھا۔

تفسیر: ‎صراط الجنان

{ ءَاُلْقِیَ الذِّكْرُ عَلَیْهِ مِنْۢ بَیْنِنَا: کیا ہم سب میں  سے (صرف)اس پر وحی ڈالی گئی؟۔}  اس آیت اور ا س کے بعد والی آیت کا خلاصہ یہ ہے کہ حضرت صالح عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام کی قوم ثمود نے انہیں  جھٹلاتے ہوئے کہا کہ کیا ہم سب میں  سے صرف حضرت صالح عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام  پر وحی نازل کی گئی ہے حالانکہ ہم میں  ایسے لوگ موجود ہیں  جن کے پاس دولت کی کثرت ہے اور ان کا حال بھی بہت اچھا ہے۔ایسا ہرگز نہیں  ہے بلکہ یہ بڑا جھوٹا ،مُتکبِّر ہے کہ نبوت کا دعویٰ کرکے بڑاآدمی بننا چاہتا ہے۔ مَعَاذَ اللہ)اللہ تعالیٰ نے ارشادفرمایا کہ’’جب وہ حضرت صالحعَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام کو جھٹلانے کی وجہ سے عذاب میں  مبتلا کئے جائیں  گے تو بہت جلد خود ہی جان جائیں  گے کہ ان میں  سے کون بڑا جھوٹا اور مُتکبِّرتھا۔(روح البیان ، القمر ، تحت الآیۃ: ۲۵-۲۶ ، ۹ / ۲۷۷ ، خازن ، القمر ، تحت الآیۃ: ۲۵-۲۶ ، ۴ / ۲۰۴، جلالین، القمر، تحت الآیۃ: ۲۵-۲۶، ص۴۴۱، ملتقطاً)